سعودی عرب نے تیل پیداوار میں اضافے کیلئے امریکی دبا ئو مسترد کر دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سعودی عرب نے تیل پیداوار میں مسلسل اضافے سے متعلق امریکی دبا ئو مسترد کر دیا ۔ایک امریکی ادارے کا کہناہے کہ سب سے زیادہ تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ملک کی حیثیت سے سعودی عرب پر امریکہ تیل پیداوار بڑھانے کیلئے مسلسل دبا ئوڈال رہا ہے اور سعودی عرب اس دبا ئوکو نظر انداز کررہا ہے۔ آر بی سی کیپٹل مارکیٹس میں انٹرنیشنل اسٹراٹیجک ادارے کی چیئرپرسن نے بتایا کہ سعودی عرب کی اپنی پالیسی یہ ہے کہ (مملکت پہلے) اور وہ اسی پر عمل پیرا ہے۔آئندہ 2ماہ کے دوران پیداوار کم کریگا، اس نے دسیوں تیل ممالک کو پیداوار کم کرنے پر راضی بھی کرلیا ہے۔ اوپیک ، روس اور دیگر ممالک یومیہ 12ملین بیرل تیل کم نکالنے پر متفق ہوگئے ہیں،عمل درآمد جنوری 2019سے ہوگا، سعودی عرب نے نومبر میں یومیہ 11ملین بیرل تیل برآمد کیا، جنوری سے یومیہ پیداوار 10.7ملین بیرل ہوگی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply