سعودی عرب کی ننھی طالبہ تلاوت قرآن کرتے خالق حقیقی سے جا ملیں

سعودی عرب کی ننھی طالبہ تلاوت قرآن کرتے خالق حقیقی سے جا ملیں

Spread the love

ریاض(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) سعودی عرب ننھی طالبہ

ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے اسے حالت ایمان میں موت آئے اور اگر زندگی

کا آخری سانس کلام الہٰی کی تلاوت کے دوران آ جائے تو اس سے بڑھ کر خوش

نصیبی کی موت اور کیا ہو سکتی ہے۔ ایسی ہی ایمان پرور سعادت سعودی عرب

میں ایک مدرسے کی طالبہ کو نصیب ہو ئی جو تلاوت قرآن کریم کرتے ہوئے

خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ شریفہ بنت مسفحر القحطانی نامی بچی ” جمعیہ

تعلیم القرآن ” نامی مدرسے کی طالبہ تھیں۔ گزشتہ روز اپنی معلمہ کو قرآن شریف

کا درس سُنا رہی تھیں کہ اسی دوران رب کی جانب سے اسے بُلاوا آ گیا اور دوران

تلاوت ہی ہی اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ طالبہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر بھی

وائرل ہو گئی۔ہر فرد نے جب اس کی دورانِ تلاوت کلامِ پاک کی خبر سُنی تو رب

کے حضور جنت میں اس کے لیے بلند تر درجات کی دُعا کی ہے اور اس کے

والدین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

=-= دنیا بھر سے مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

واضح رہے کچھ عرصہ قبل شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی، جدہ کے سابق ڈائریکٹر،

ڈاکٹر محمد عمر زبیر اپنے محلے کی مسجد میں ظہر کی نماز پڑھتے ہوئے انتقال

کر گئے تھے۔ انکا شمار اعلی تعلیم یافتہ افراد میں ہوتا تھا۔ وہ جدہ کی شاہ عبد

العزیز یونیورسٹی کے دوسرے ڈائریکٹرتھے۔ ڈاکٹر محمد عمر زبیر نے امریکی

یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی بعدازاں انہیں اکنامک کالج میں لیکچرار

کے طور پرمتعین کیا گیا جس کے بعد انہیں یونیورسٹی میں کے شعبہ اکنامکس

کے سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی۔ ڈاکٹر محمد عمر زبیر کو 1391ء ہجری میں

یونیورسٹی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا جہاں وہ 1399 ہجری تک خدمات انجام دیتے

رہے۔ تعلیمی شعبے کے علاوہ ڈاکٹر محمد عمر زبیرنے دیگر اہم ذمہ داریاں بھی

انجام دیں جن میں اسلامی ترقیاتی بینک میں اسلامک ریسریچ سینٹر کے نگران

اور لندن میں بین الاقوامی اسلامک اکنامک کونسل کے نگران اور بانی رکن بھی

تھے۔ ڈاکٹر محمد عمر زبیر کے انتقال پرشاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کی جانب سے

اظہار افسوس کرتے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی تھی۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اس سے قبل مصرکے ضلع الکوثر میں بھی ایک شخص مسجد میں اپنے رب کے

حضور نماز شروع کرنے کے چند لمحوں بعد ہی دُنیا سے رخصت ہو گیا تھا۔ اس

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصری

بزرگ جلدی سے مسجد میں داخل ہوتا ہے اور مصلےٰ بچھا کر نماز شروع ہی کرتا

ہے کہ اچانک لڑکھڑا کر پیچھے کی جانب گر جاتا ہے۔ مسجد میں موجود نمازی

اس کے اچانک گر جانے سے پریشان ہو گئے۔ کافی دیر تک نمازیوں نے اسے

ہلایا جُلایا، مگر اس میں حرکت کے آثار نہ دیکھ کر انہیں پتا چل گیا کہ رب نے

اس بندے کو ایک شاندار موت نصیب فرمائی ہے۔ مرحوم کے جاننے والوں نے

بتایا ہے کہ وہ ایک ریٹائرڈ افسر تھا۔ جو مسجد میں باقاعدگی سے نماز پڑھتا تھا۔

اپنی موت سے پہلے بھی وہ تیزی سے مسجد میں داخل ہوا تاکہ پہلی صف میں

نماز پڑھنے کا ثواب حاصل کر سکے۔ ابھی اس نے جائے نماز بچھا کر نماز

شروع ہی کی تھی کہ اسی لمحے وہ کمزوری سے چکرا کر گر پڑا اور اس کی

موت واقع ہو گئی۔ نمازیوں نے ریٹائرڈ افسر کو فوری طور پر قریبی ہسپتال

پہنچایا، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس کی کافی دیر پہلے موت ہو چکی ہے۔

سعودی عرب ننھی طالبہ

Leave a Reply