سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سعودی عرب پہلی بار

ریاض (جے ٹی این آن لائن نیوز)سعودی عرب میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ کا

انعقاد ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت رواں برس نومبر میں خواتین کے گالف

تین روزہ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کریگی، جس میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی خواتین

کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واں برس نومبر میں لیڈیز یورپین ٹوئر (ایل ای

ٹی) کی جانب سے دی سعودی لیڈیز انٹرنیشنل نامی گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔مذکورہ گالف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

ٹورنامنٹ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ رائل گرین گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہوگا اور اس کی

فاتح کھلاڑی کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جائے گی۔سعودی عرب میں ہونے والا مذکورہ

ٹورنامنٹ برٹش اینڈ اسکاٹش گالف ٹورنامنٹ کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا مہنگا ٹورنامنٹ ہوگا، جس میں

فاتح کو 10 لاکھ ڈالر کی رقم انعام میں دی جائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نومبر میں ایک نہیں بلکہ

دو خواتین کے گالف ٹورنامنٹ منعقد کیے جائیں گے اور دوسرے ٹورنامنٹ کا انعقاد 17 سے 19

نومبر کو کیا جائے گا اور اس ٹورنامنٹ کی فاتح کو 5 لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply