Riyadh the Capital of Saudi Arabia,

سعودی عرب میں ملازمت کا نیا معاہدہ، غیرملکیوں کیلئے ایک اور وضاحت آگئی

Spread the love

سعودی عرب میں ملازمت

ریاض(جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ 14 مارچ سے

ہونے جارہا ہے، اس حوالے سے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ایک اور وضاحت جاری

کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود

کا کہناتھا کہ نیا معاہدہ نجی اداروں کے تمام غیرملکی ملازمین پر لاگو ہوگا، کارکنان نئے قوانین آن

لائن پلیٹ فارم ابشر اور قوی پر دیکھ سکیں گے۔نئے معاہدے سے متعلق دیگر نکات بتاتے ہوئے

وزارت نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت غیرملکی کارکن آجر کی منظوری کے بغیر بھی ایک ادارے

سے دوسرے ادارے میں منتقل ہوسکتا ہے۔اسی طرح خروج وعودہ نکالنے کے لیے آجیر، آجر کا

محتاج نہیں ہوگا، صرف مطلع کرنے کی پابندی ہوگی۔متعلقہ وزارت کے مطابق غیرملکی ملازمین

ملازمت کا معاہدہ مکمل ہونے پر آجر کی منظوری کے بغیر سعودی عرب سے سفر کرسکتا ہے،

کارکن کو آجر کے یہاں 12 ماہ تک ملازمت کرنا ہوگی۔نئے قوانین کے تحت آجر اور اجیر کو

ملازمت کا مصدقہ معاہدہ کرنا ہوگا۔ملازمت کا مصدقہ معاہدہ کرنا ہوگا۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply