0

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے شاہی فرمان جاری

Spread the love

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے سعودی ولی عہدے کے بڑے اعلان پر کارروائی شروع ہوگئی ۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں قید 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا شاہی فرمان جاری ہوگیا ، وزارت خارجہ نے ر یا ض سفارتخانے اورجدہ قونصل خانے کو فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت کے متعلقہ حکا م کو ہدایت کی کہ جلد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے معاملات پر عملدرآمد کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، دفتر خارجہ نے ریاض میں پاکستان کے سفارتخانے اور جدہ میں قونصل خانے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے ان کی فوری فہرستیں مر تب کی جائیں، ان کی پاکستانی واپسی کیلئے بروقت ضروری سفری دستاویزات اور سفر کے انتظامات کو مکمل کیا جائے تاکہ رہائی کے فوری بعد ان کی وطن واپسی ممکن ہوسکے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق زیادہ تر پاکستانی قیدیوں پر کفالہ نظام اور ملازمت کے معاہدوں کی خلاف ورزی کے مقدمات ہیں۔

Leave a Reply