Saudia Arab Altantanura Sea View

سعودی عرب میں الطنطورہ کا پہلا ونٹر سیزن سیاحتی فیسیٹول شروع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ریاض(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) سعودی عرب الطنطورہ

سعودی عرب میں الطنطورہ کا علاقہ اپنی سیاحتی اہمیت کی وجہ سے تیزی کے ساتھ شہرت کی بلندیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ طنطورہ میں سیاحت کے فروغ کا پہلا قدم گذشتہ سال اٹھایا گیا۔ اس کے بعد رواں سال موسم گرما میں سیاحتی سیزن میں سیاحوں نے اس علاقے کو بھرپور پذیرائی دی۔

ونٹر سیزن آف اطنطورہ

سعودی محکمہ سیاحت نے گزشتہ دنوں اطنطورہ میں موسم سرما کے سیاحتی سیزن کا اعلان کیا۔ رواں سال پہلا سیاحتی سیزن 12 دن پر مشتمل تھا۔ موسم سرما کا سیزن جسے ونٹر آف الطنطورہ کا نام دیا گیا ہے اب شروع ہو رہا ہے۔ توقع ہے کہ رواں سال کے دوسرے اور آخری سیزن میں 37 ہزار مقامی اور غیرملکی سیاحوں کا ہدف پورا ہوجائےگا۔

العلاء اور شمالی تاریخی مقامات دیکھنے کا بھرپور موقع

19 دسمبر سے الطنطورہ میں دوسرا سیاحتی سیزن شروع ہو رہا ہے اور یہ 7 مارچ 2020ء تک جاری رہے گا۔ اس سیزن میں شامل ہونے والے سیاحوں کو العلاء اور مملکت کے شمالی تاریخی مقامات کو دیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔

—– : یہ بھی پڑھیں : —–

الطنطورہ ونٹرسیزن میں شرکت کرنے والے سیاحوں کے لیے دو طرح کے وزٹ پیکج ایک روزہ پیکج اور ہفتہ وار تعطیل پیکج متعارف کرائے گئے ہیں۔ ایک روزہ پیکج میں سیاح اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی دن کا انتخاب کرسکتے ہیں- سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مملکت میں وژن 2030 کے تحت آئے روز نت نئے پروگرامز ، شہریوں کو زندگی بسر کرنے سے متعلق آزادی سمیت مملکت میں سیر و سیاحت کے فروغ کیلئے نئے نئے فیسیٹول کا گزشتہ سال سے آغاز ہو چکا ہے اور الطنطورہ سیاحتی فیسیٹول بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے- موسم گرما میں اس سیاحتی مقام پر منعقدہ فیسیٹول کو بے حد پذیرائی ملی تھی- ونٹر سیزن کے فیسیٹول کے حوالے سے بھی سعودی وزارت سیاحت کامیابی کیلئے انتہائی پرامید ہے-
سعودی عرب الطنطورہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply