سعودی عرب کیساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے:ایران

Spread the love

سعودی عرب مذاکرات ایران

تہران(جے ٹی این آن لائن نیوز) ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں

پیشرفت ہوئی ہے۔ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے منگل کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں

کہا کہ دونوں ممالک کے مابین حالیہ مذاکرات میں دوستانہ اور نیک نیتی سے امور پر تبادلہ خیال کیا

گیا ہے اور اب تک کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تنازعات کے کچھ

معاملات میں پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں جن کے حل کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ

ہم اختلافات کو کم کرنے کے لئے ان مذاکرات کو جاری رکھیں گے۔دریں اثنا ، وزارت خارجہ کے

ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران نے نتائج کے حصول کے لئے بات چیت کا ہمیشہ خیرمقدم

کیا ہے۔خطیب زادہ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات

کے حوالے سے ہمارا نظریہ مثبت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ خطے

کے ممالک خلیج کے خطے میں امن اور سلامتی کو برقراررکھیں۔

سعودی عرب مذاکرات ایران

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply