سعودی عرب مذاکرات ایران

سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے،ایرانی وزیرخارجہ

Spread the love

سعودی عرب مذاکرات ایران

بیروت(جے ٹی این آن لائن نیوز) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران

اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میںاچھی پیش رفت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں

نے بیروت میں لبنان کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان

جاری بات چیت کے مثبت اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔انھوں نے مشرقِ اوسط میں

غیرملکی فوجیوں کی موجودگی کو علاقائی عدم استحکام کا ذمے دار قرار دیا ۔ایرانی وزیرخارجہ

اگست میں اپنا منصب سنبھالنے کے بعد لبنان کا یہ پہلا دورہ کررہے ہیں۔انھوں نے لبنانی صدر

میشیل عون ،وزیراعظم نجیب میقاتی اور پارلیمانی کے اسپیکر نبیہ بری سے الگ الگ ملاقات کی

ہے۔بعد میں ایک نیوزکانفرنس میں انھوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب اورایران کے درمیان

جاری مذاکرات کا مثبت انداز میں جائزہ لیا ہے۔وہ دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان اپریل سے

جاری براہِ راست مذاکرات کا حوالہ دے رہے تھے۔انھوں نے مزیدبتایا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ

2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا۔

ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان جون میں ابراہیم رئیسی کے بہ طور صدر انتخاب کے

بعد سے ویانا میں مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

سعودی عرب مذاکرات ایران

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply