سعودی عرب، عکاظ میلے میں خواتین کی گھڑ سواری

Spread the love

جدہ (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب خواتین

سعودی عرب کے سیاحتی شہر طائف میں، جاری روایتی عکاظ میلے میں 20 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر گھوڑوں کی دوڑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 30 گھڑ سوار مرد اور پہلے بار 4 خواتین نے شرکت کی۔ میلے میں گھڑ سوار خواتین کا پروگرام بے حد پسند کیا گیا۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلوی خواتین کرکٹرزکیلئے انقلابی پالیسی، پہلی سعودی خاتون فٹبال ریفری کا ہدف
——————————————————————————

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گھوڑ سوار خاتون خولہ بنت الازور نے کہا کہ گھوڑ سواری سے خواتین کی بڑی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ خواتین نے میلے میں شرکت کرکے اسلامی تاریخ کے پہلے دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔

خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہیں جتن آن لائن کو فالو کر کے

ایک اور گھڑ سوار خاتون سیما حسین، نے کہا کہ اس پروگرام کے انتظام پر میں الجعید سینٹر کی شکر گزار ہوں، ہمیں عکاظ میلے میں مرد حضرات کے شانہ بشانہ گھڑ سواری کا موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان میں لڑکیاں گھڑ سواری کی دلدادہ ہیں۔ عکاظ میلے کے شائقین نے ناقابل فراموش انداز میں ہماری حوصلہ افزائی کی۔

یاد رہے سعودی عرب کے ولی عہد نامزد ہوتے ہی، شہزادہ محمد سلیمان بن شاہ سلمان نے ملک کیلئے وژن 2030ء کا پراجیکٹ دیا ہے، جس کے تحت خواتین کو بھی با اختیار بنانا شامل ہے- گھڑ سواری کے اس معروف میلے میں انہیں شرکت کی اجازت دینا بھی اس سلسلے کی کڑی ہے-
سعودی عرب خواتین

Leave a Reply