Riyadh the Capital of Saudi Arabia,

سعودی عرب میں تمام تفریحی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں

Spread the love

سعودی عرب تفریحی سرگرمیاں

ریاض(جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی عرب کو بھی دْنیا بھر کی طرح کورونا کی وبا کا سامنا ہے۔

اس وبا کی وجہ سے گزشتہ سال لمبے عرصے تک تفریحی سرگرمیاں معطل رہیں جن میں پارکس،

سینما گھروں اور دیگر تفریحی مقامات کی بندش بھی شامل تھی، جس کا مقصد کورونا وبا کے پھیلاؤ

کو روکنا تھا۔ آہستہ آہستہ مملکت میں تفریحی سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں۔سینما گھر بھی سماجی

فاصلے کی پابندی کے ساتھ کھولے جا رہے ہیں۔ سعودی حکومت نے اب تمام تفریحی سرگرمیاں

مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ان سرگرمیوں میں صرف وہی افراد شریک ہو سکیں

گے جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا رکھی ہے۔ سعودیہ کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی

(جی ای اے) کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے ’’ہم تفریحی سرگرمیاں بحال

کرنے کا اعلان کرتے ہیں تاہم لوگوں کی زندگی اور صحت کے تحفظ کی خاطر کورونا سے بچاؤ کے

پروٹوکولز پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔اتھارٹی کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس

کے مطابق۔ صرف وہی افراد کسی تفریح گاہ یا تفریحی تقریب میں شرکت کر سکیں گے جنہوں نے

ویکسین لگوا رکھی ہو گی۔ ان افراد کو موقع پر توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسین لگوانے کا ثبوت فراہم

کرنا ہوگا۔۔ کسی بھی تفریح گاہ میں کْل گنجائش کے صرف 40 فیصد افراد کو داخلے کی اجازت ہو

گی۔ ۔تفریح گاہوں میں آنے والے افراد کے لیے ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی

شرائط ہوں گی۔ جن افراد سے ماسک ٹھیک طرح سے نہیں پہنا ہوگا، انہیں تفریح گاہ اور سینما گھر

میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ویکسین لگواچکے افراد کے لیے بھی اجتماعات و تقریبات میں

ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی ہے۔ تفریحی پروگرامز کے انعقاد سے قبل منتظمین کو

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینا ہو گی۔اجازت نامے

کے بغیر کسی تفریحی پروگرام کے انعقاد کی اجات نہیں ہوگی۔۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی

خاطر تفریحی پروگرامز کے ٹکٹ آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔

سعودی عرب تفریحی سرگرمیاں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply