سعودی عرب کا بڑااعلان، شہریوں کی کم از کم اجرت 4000 ریال مقرر

سعودی عرب کا بڑااعلان، شہریوں کی کم از کم اجرت 4000 ریال مقرر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ریاض (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) سعودی عرب بڑا اعلان

سعودی عرب نے شہریوں کی کم سے کم اجرت تین ہزار ریال سے بڑھا کر چار

ہزار ریال کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی

وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے سعودی شہریوں کی کم از کم اجرت

میں 33 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا اور کہا اس کا پانچ ماہ کے بعد اطلاق ہوگا،تاہم

انہوں نے یہ نہیں بتایا یہ فیصلہ کس تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔

=—= فیصلے کا جزوقتی کام یا ملازمت کرنیوالے طلبہ پر بھی اطلاق ہوگا

وزارت نے واضح کیا کہ اگر کسی کمپنی کا ملازم کوئی سعودی شہری نئی وضع

کردہ کم ازکم اجرت سے بھی کم ماہانہ تنخواہ وصول پائےگا تو اس کو کمپنی کے

سعودی شہریوں کےلئے مختص ملازمتوں کے کوٹا میں شمار نہیں کیا جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا اگر کوئی سعودی ملازم یا ورکر 3 ہزار اور 4 ہزار ریال کے

درمیان ماہانہ تنخواہ وصول کرے گا تو اس کو کمپنی کا نصف ملازم شمار کیا

جائیگا ۔ وزارت کے اس نئے فیصلے کا جزوقتی کام یا ملازمت کرنےوالے

سعودی طلبہ پر بھی اطلاق ہوگا یا جو لوگ اپنی دیگرمصروفیات کے مطابق من

پسند اوقات میں اجرت پر کام کرنیوالوں پر بھی نئے ضابطہ کا اطلاق ہو گا۔

=—= فیصلے کا مقصد سعودی شہریوں کو نجی شعبے کی جانب راغب کرنا

اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو نجی شعبے میں کام کی

جانب راغب کرنا اور اس کےساتھ ساتھ ان کی ملازمت کے حقوق کو یقینی بنانا

ہے۔ وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے مزدور کی کم سے کم اجرت

بڑھانے کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب سعودی عرب دنیا کی بیس بڑی

معیشتوں پر مشتمل گروپ 20 کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

سعودی عرب بڑا اعلان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply