سعودی عرب بلیک لسٹ ممالک میں شامل

Spread the love

یورپین کمیشن نے سعودی عرب کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق یورپی یونین کی مسودہ فہرست میں شامل کرلیا۔ہفتہ کو بین الاقوامی خبر رساں ذرائع کا کہنا تھا کہ یورپین کمیشن نے سعودی عرب کو ایسے ممالک کی مسودہ فہرست میں شامل کیا ہے جو خطرے کا باعث ہیں کیونکہ یہ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کو کنٹرول کرنے میں لاپرواہی کر رہے ہیں۔یہ اقدام سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد سعودی عرب پر پڑنے والے بین الاقوامی دبا ﺅکے طور پراستعمال ہوسکتا ہے،تاہم یورپی یونین اور سعودی عرب کے ذرائع کا کہنا تھا اس فہرست کو رواں ہفتے یورپی یونین کمیشن کے 2017سے بنائے گئے نئے معیار کا استعمال کرتے ہوئے اپ ڈیٹ کیا گیا اور سعودی عرب کواس فہرست میں شامل کیا گیا، جو ابھی تک خفیہ ہے۔دوسری جانب اس معاملے پر سعودی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Leave a Reply