0

سعودی عرب ،پاکستان مل کر اسلام کا حقیقی پیغام دنیا میں اجاگر کریں،،فواد چودھری

Spread the love

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان سے تخلیقی ذہنوں کو مل کر اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،سعودی ولی عہد کے دورے سے ناصرف معاشی اور اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کیلئے برادرانہ تعلقات بھی مستحکم ہوں گے،سعودی عرب کے ساتھ یہ تعلقات فلم، میڈیا، معلومات، ڈرامہ اور کلچر میں مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں،سعودی عرب میں پاکستانی فلم کی نمائش خوش آئند ہے،سعودی حکومت کو میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دیتے ہیں۔پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ نے وفد کے ہمراہملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کی اطراف سے سینئرافسران بھی شامل تھے۔ملاقات میں اطلاعات، میڈیا،فلم، ڈرامہ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی،دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان سے تخلیقی ذہنوں کو مل کر اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے فلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون اور مشترکہ پروڈکشنز اور اور ثقافتی تعلقات کو مظبوط بنانے کیلئے سعودی وزیرکے ویژن اور دلچسپی کو سراہا اور کہا کہفلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون کا پوٹینشل موجود ہے دونوں دونوں ممالک اس سے بھرپور استفادہ کریں،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے ناصرف معاشی اور اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کے لیے برادرانہ تعلقات بھی مستحکم ہوں گے،ہمارے مذہبی طویل دو طرفہ تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں مزید مضبوط ہو کر سامنے آئے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عوام اور سعودی قیادت سے گہری وابستگی اور محبت رکھتے ہیں،سعودی عرب کے ساتھ یہ تعلقات فلم، میڈیا، معلومات، ڈرامہ اور کلچر میں مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔سعودی عرب میں پاکستانی فلم کی نمائش خوش آیند ہے،فلمیں کسی بھی معاشرے کی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کا زریعہ ہوتی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت اطلاعات پاکستان میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے لئے اقدامات کر رہی ہے،میڈیا یونیورسٹی میں سکول آف آرٹ اور ٹیکنالوجی کے اسکول اور شعبے شامل ہوں گے۔سعودی حکومت کو میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دیتے ہیں۔سعودی وزیر اطلاعات نے میڈیا یونیورسٹی شروع کرنے کے منصوبے کو سراہا۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پی ٹی وی کے پروگرامز کو سعودی عرب میں نشر کرنے کے لیے سعودی وزیر کا تعاون چاہا ۔

Leave a Reply