0

سعودی رائل آرمی کےساتھ تعاون پاک فوج کی ذمہ داری ہے ، جنرل باجوہ

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاد بن حمد الروالی نے رائل آرمی کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو سٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ آرمی چیف نے کہا پاک فوج رائل سعودی آرمی کو بھرپور تعاون دینے کو اپنی ذمے داری سمجھتی ہے۔سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو تسلیم کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کے پاک فوج کے متعلق خیالات پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداءپرپھول چڑھائے۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Leave a Reply