سعودی دارلحکومت ریاض میں ایک اورانوکھی شادی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ریاض(جے ٹی این آن لائن) سعودی عرب کی معروف جیل الحائر میں ایک قیدی

کی شادی دھوم دھام سے کی گئی، ریاستی سلامتی کے ادارے نے تمام اخراجات

برداشت کئے جبکہ رخصتی کے موقع پردولہا دلہن کونقدی کے علاوہ تحائف بھی

پیش کئے گئے۔ ریاستی سلامتی کے ادارے نے شادی کی تقریب کی تصاویر بھی

جاری کی ہیں۔ قبل ازیں مارچ 2016 میں بھی ایک اور قیدی کی اسی طرح کی

شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جیل انتظامیہ کی طرف سے تمام انتظامات

کئے گئے۔ دولہا قیدی کو اس وقت کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن

نایف کی طرف سے نقد رقم کے علاوہ تحائف بھی دیئے گئے۔ ریاض کی مرکزی

جیل کا نام الحائر جیل ہے۔ یہ ریاض شہر سے 29کلو میٹر دورواقع ہے۔ اس کا

افتتاح1983 میں ہوا تھا۔ حکومت اسے جیل کے بجائے اصلاحیہ کا نام دیتی ہے۔

اصلاحیہ سے مراد وہ مقام جہاں منحرف لوگوں کی اصلاح کی جاتی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply