سعودی خواتین کو فوج میں شمولیت کی اجازت، آن لائن ایپلی کیشن سبمشن شروع

سعودی خواتین کو فوج میں شمولیت کی اجازت، آن لائن ایپلی کیشن سبمشن شروع

Spread the love

ریاض (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) سعودی خواتین کو فوج

سعودی حکومت نے خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت دیدی ہے،

سعودی وزارت دفاع کے احکامات کے بعد مردوں کے علاوہ خواتین بھی فوج میں

تعیناتی کی درخواست دائر کر سکیں گی۔ اجازت ملتے ہیں آن لائن پورٹل کے

ذریعے سعودی فوج میں داخلے کے لیے درخواست دائر کرنے کے سلسلے کا

آغاز بھی ہو گیا ہے۔ سعودی عرب کی آرمی، ایئر فورس، نیوی، سٹریٹیجک میزائل

فورس اور میڈیکل سروس میں سپاہی سے لے کر سارجنٹ تک کی تعیناتیوں کے

لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

==-== یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی سٹیڈیم تک رسائی

تفصیلات کے مطابق درخواست گزاروں کو طبی لحاظ سے تندرست ہونے کے

علاوہ داخلے کی تمام شرائط پر پورا اترنا ہوگا، تاہم خواتین کے لیے اضافی شرائط

رکھی گئی ہیں۔ جن میں کوئی بھی خاتون سرکاری ملازم فوج میں بھرتی ہونے کی

اہل نہیں ہوگی، اس کے علاوہ متعلقہ خواتین کو 21 سے 40 سال تک کی عمر کا

ہونا چاہیے اور ان کا قد 155 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ ہونے کی شرط رکھی

گئی ہے۔ خواتین درخواست گزاروں کے لیے سکول کی تعلیم ہونا لازمی ہے، اس

کے علاوہ ان کے پاس ذاتی شناختی کارڈ ہونا چاہیے، تاہم غیر ملکی سے شادی

کرنے کی صورت میں سعودی خاتون فوج میں بھرتی کی اہل نہیں ہوگی۔ مردوں

کے لیے 17 سے 40 سال کی عمر کی شرط کے علاوہ کم از کم قد 160 سینٹی

میٹر ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سعودی خواتین کو فوج

Leave a Reply