سعودی حکومت کی عمرہ کے خواہش مندوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی حکومت کی عمرہ کے خواہش مندوں کیلئے بڑی خوشخبری

Spread the love

ریاض (جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی حکومت خوشخبری

سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے خواہشمندوں

پر یہ پابندی عائد کی گئی تھی کہ انہی لوگوں کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی

جو عمرہ ویکسین لگوا چکے ہونگے۔ اس ضمن میں ہزاروں لوگوں نے سوال کیا

کیا ماہ شوال میں بھی عمرہ کرنے والوں پر ویکسین کی شرط لاگو ہو گی یا یہ

پابندی صرف رمضان المبارک کے دوران تھی۔ اس حوالے سے سعودی وزارت

حج و عمرہ کے رابطہ مرکز نے جواب دیا کہ عمرہ کرنے کے لیے ویکسین

لگوانے کی پابندی اب رمضان کے بعد بھی عائد رہے گی۔ آئندہ عمرہ کے اجازت

نامے صرف انہی کو جاری ہوں گے جنہوں نے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں

لگوا لی ہوں گی یا انہیں ایک خوراک لیے 14 دن گزر چکے ہوں گے۔اس کرائیٹریا

پر پورا نہ اترنے والے افراد کو عمرہ اجازت نامے جاری نہیں ہوں گے۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ فیصلہ عمرہ زائرین کی زندگی اور

صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر لیا گیا ہے۔ رمضان کے مہینے میں بیت

اللہ کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن

سلیمان مشاط نے بتایا اس بار رمضان کے پہلے دو عشروں میں دس لاکھ سے

زیادہ افراد نے عمرہ ادا کیا۔ رمضان کے آخری عشرے میں مسجد الحرام میں بہت

زیادہ رش ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ عمرہ اور نمازوں کی سعادت حاصل

کررہے ہیں، تاہم کرونا کی وبا کا خطرہ بھی درپیش ہے، اس لیے رش سے نمٹنے

کے لیے ایک بہترین منصوبہ وضع کیا گیا۔ ماہ رمضان کے پہلے بیس روز کے

دوران میں مسجد حرام کے دروازوں پر تھرمل کیمروں کے ذریعے تیس لاکھ سے

زیادہ افراد کی جانچ کی گئی۔ ان افراد میں معتمرین، نمازی اور کارکنان شامل ہیں۔

=-= قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ماہ مقدس میں اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد نماز اور عمرہ کے لیے آ چکے

ہیں۔ اللہ کے فضل سے کسی بھی شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

اگرچہ سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ چند سالوں کے دوران غیر ملکی

عمرہ زائرین کی گنتی 70 لاکھ تک بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم دنیا بھر میں مسلمانوں

کی آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے۔ ایک مخصوص تعداد مقرر ہونے کی وجہ سے

کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کی۔

اس حوالے سے سعودی حکومت نے خوش خبری دیدی ہے۔ جس کے تحت آئندہ

چند سالوں میں عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا کر 3 کروڑ تک کی جائے گی۔ ہر سال

عمرہ زائرین کی گنتی بتدریج بڑھائی جائے گی۔

سعودی حکومت خوشخبری

Leave a Reply