سعودی بچی ریتاج دُنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کیسے بنی؟ جانیئے انکی زبانی

سعودی بچی ریتاج دُنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کیسے بنی؟ جانیئے انکی زبانی

Spread the love

ریاض (جے ٹی این آن لائن ادبی و شوبز نیوز) سعودی بچی ریتاج

سعودی عرب کی ننھی بچی ریتاج نے دنیا میں مچائی دھوم، اپنی تخلیقی صلاحیتوں

کی بدولت ملک اور والدین کا نام روشن کرنے سمیت کم عمر ترین ناول نگار کے

طور پر گینز بک آف ریکارڈز میں نام درج کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ گیارہ

برس کی عمر میں ریتاج کے دو ناول شائع ہو چکے تھے۔ اس نے امسال اپنا تیسرا

ناول بھی شائع کرایا جبکہ مزید دو ناول لکھنے پر کام کر رہی ہیں۔ ان میں ایک

ناول بچوں کیلئے ہے۔ دریں اثناء سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن

فرحان آل سعود نے ٹویٹر کے ذریعے 13 سالہ بچی ریتاج الحازمی کو مبارک باد

بھی دی ہے۔

=-.-= ادب و شوبز دنیا کی ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

العربیہ نیوز کے مطابق ریتاج الحازمی کا پہلا ناول 2019ء میں” ‘Treasure of

the Lost Sea ” ( گم شدہ سمندر کا خزانہ ) کے عنوان سے شائع ہوا۔ اس وقت

ریتاج کی عمر صرف 11 سال تھی۔ اسی سال اسکا دوسرا ناول”Portal Af di

Hidden World ” شائع ہوا۔ اس نے ناول کے فنون سکھانے کیلئے ایک ورکشاپ

بھی قائم کی۔ ریتاج الحازمی نے بتایا اس نے چھ سال کی عمر میں لکھنا شروع کر

دیا تھا۔ میں اپنے گھر والوں کیساتھ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئی۔ سکول میں

داخلہ لیا تو میری ایک استانی نے مجھ سے ان مقامات کے بارے میں لکھنے کو

کہا جن کی میں اپنے خاندان کیساتھ سیر کر چکی تھی۔ اس عرصے میں بہت سے

پروگرامز اور سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کی، گھر کے قریب موجود ایک

لائبریری سے فائدہ اٹھایا۔ سات سال کی عمر میں ہم سعودی عرب واپس آ گئے اور

میں نے کتب بینی کا سلسلہ جاری رکھا اور آٹھ برس کی عمر میں مختصر کہانیاں

لکھنا شروع کیں کیوںکہ مختصر کہانیاں لکھنا مجھے پسند تھا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ریتاج الحازمی نے بتایا ایک دن جب میں کچھ کتابیں خریدنے کیلئے بازار گئی تو

میرے والد نے مجھ سے پوچھا کیا آپ چاہتی ہو ان کتابوں میں آپکی کتاب بھی

شامل ہو؟ تو میں چونک گئی اور دل میں ٹھان لی کہ جلد میری کتب بھی ان کتابوں

میں شامل ہوگی، گرمیوں کے ایک سیزن میں میں نے 50 کتابیں پڑھ ڈالیں جس

کے بعد میرے لکھنے کی صلاحیت اور بہتر ہو گئی۔ اپنے ناولوں کے مضامین

کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ریتاج نے کہا گمشدہ سمندر اس کا پہلا ناول ہے

اور اس میں ایک ایسے بھائی اور بہن کی کہانی سنائی گئی ہے جو ایک ویران

جزیرے پر ایک غریب کنبے کیساتھ رہتے ہیں۔ ان کی زندگی ایک ایسے نقشے کی

وجہ سے تبدیل ہو گئی، جو سمندر میں پایا گیا تھا۔ دوسرے حصے میں اس خاندان

کا آغاز ہوا۔ خوشی سے بھری ایک خوب صورت زندگی، لیکن برے لوگوں کا ایک

گروپ نقشہ کی وجہ سے ان کو نشانہ بنا رہا ہے۔ تیسرے حصے میں بہن بھائیوں

کے مستقبل اور ان کے دریافت کیے جانے کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

=-.-= اعزاز خادم ھرمین شریفین اور ولی عہد کے نام کرتی ہوں، ریتاج

کمسن سعودی ناول نگار بچی ریتاج نے کہا انہیں گینز بک آف ریکارڈز میں شامل

ہونیوالی پہلی سعودی بچی بننے پر بے حد خوشی ہے۔ اس خوشی کے موقع پر میں

اپنا یہ اعزاز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ

محمد بن سلمان کو بطور ہدیہ پیش کرنا چاہتی ہوں، جبکہ وزیر ثقافت شہزادہ بدر

بن عبداللہ بن فرحان کی مستقل سپورٹ اور حوصلہ افزائی پر ان کی تہہِ دل سے

شکر گزار ہوں۔

سعودی بچی ریتاج

Leave a Reply