سعد رفیق کے بعد نیب نے مریم اورنگزیب پر بجلیاں گرا دیں

Spread the love

مریم اورنگزیب کے خلاف بھی نیب نے انکوائری شروع کر دی، مریم اورنگزیب پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے، مریم اورنگزیب پر غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے، مریم اورنگزیب کے خلاف شکایات موصول ہوئیں جس پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے، مریم اورنگزیب نے پریس انفارمیشن اور پیمرا میں اپنے اختیارات کاغلط استعمال کیا تھا، ان کے ساتھ ساتھ جتنے بھی پریس انفارمیشن کے افسر تھے انہیں بھی طلب کیا جائے گا،اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کیلئے اداروں کو خطوط بھی لکھے جارہے ہیں اور مکمل معلومات حاصل کی جائیں گی، مریم اورنگزیب مسلم لیگ(ن) کی ترجمان بھی ہیں اور اب نیب کا شکنجہ مضبوط ہوتا جارہا ہے، مریم اورنگزیب کے معاملے میں ان افسران کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے، سابق (ن) لیگ کی حکومت میں یہ وزیر مملکت بھی تھیں، انہوں نے متعدد بڑے فیصلے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور پیمرا میں کئے تھے، نیب ذرائع کے مطابق اس معاملے میں بڑے پیمانے پر بڑے افسران بھی ملوث ہو سکتے ہیں

Leave a Reply