Saad-Rafique 93

سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن جنرل رپورٹر) سعد رفیق طبیعت ناساز

احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ایم این اے خواجہ سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا- مزید پڑھیں

سعد رفیق کو او پی ڈی میں چیک اپ کیلئے لے جایا جا سکتا ہے، عدالت

عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے خواجہ سعد رفیق کو او پی ڈی میں چیک اپ کیلئے لے جایا جا سکتا ہے اورسپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل ضرورت کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو ہسپتال منتقل کر سکتے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے یہ حکم جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دائر درخواست پرجاری کیا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست کی سماعت پر احتساب عدالت کا اقدام

جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پیراگون ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد بھی جیل میں بیمار پڑ گئے ہیں- خواجہ سعد رفیق کو گلے کی شدید تکلیف ہے، جیل کے ہسپتال میں انکاعلاج ممکن نہیں، سروسز ہسپتال میں خواجہ سعد رفیق کو داخل کروانے کی اجازت کا حکم دیا جائے، عدالت نے درخواست پر کچھ دیر کیلئے فیصلہ محفوظ کیا اور بعدازاں سنا دیا۔

یاد رہے مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے گذشتہ کئی ماہ سے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں نیب کی حراست میں ہیں-

سعد رفیق طبیعت ناساز

اپنا تبصرہ بھیجیں