تحریک لبیک پر پابندی 0

سعد رضوی کی رہائی کا راستہ ہموار، پنجاب حکومت کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست

Spread the love

سعد رضوی کی رہائی

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی نظر

بندی کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے حافظ سعد رضوی کیخلاف

ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست وفاقی نظر ثانی بورڈ میں دائرکرادی ہے ۔ درخواست کے متن

میں کہا گیا ہے کہ سعد رضوی کیخلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے ، پنجابحکومت سعد رضوی کیخلاف

ریفرنس واپس لینا چاہتی ہے ۔ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سعد رضوی کیخلاف مقدمات کو

قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے ۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے سعد رضوی اور ان کے

کارکنوں کیخلاف مقدمات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔دوسری طرف انسداد دہشتگردی کی عدالت

کے جج اعجاز احمد بٹر نے تحریک لبیک کے 8 گرفتار کارکنوں کو مقدمہ سے خارج کرنے کاحکم

دیدیاہے ،جن ملزموں کیخلاف مقدمہ سے خارج کیا گیاان میں عبد الغفور، اخلاق احمد، محمد عرفان ،

شہزاد خان ،عثمان ریا ض ،افضال احمد ، محمد افضال اورشہباز علی شامل ہیں،ملزمان کیخلاف تھانہ

شاہدرہ میں مقدمہ درج تھا ، گز شتہ روز 8 گرفتار ملزموںکو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا

گیا ،کیس کی سماعت شروع ہوئی توتھانہ شاہدرہ پولیس نے ملزمان کی اخراج رپورٹ عدالت میں پیش

کی ،تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا ملزمان دوران شناخت پریڈ جیل میں شناخت نہیں ہو ئے ، عدالت

سے استدعاہے ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے ،جس پر عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری

کردیا ۔جبکہ انسداد دہشتگردی کی ہی عدالت میںتحریک لبیک کے 21 مزید گرفتار کارکنوں کو بھی

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجا زاحمد بٹر کے

روبرو پیش کیا ،عدالت نے ملزموں کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا تے ہوئے ملزمان کی ضمانت کی

درخواستوں کو 15 نومبر کیلئے سماعت کیلئے مقرر کر دیا ۔ملزمان میں محمد اقبال، عابد حسین، اکرام

الحق،عابد حسین، شہزاد خان، سید نظام احمد، محمد حسن اور محمد صادق سمیت دیگر شامل

ہیں،عدالت میں تحریک لیبک کے وکلاء محمد سلیم اور اصرار چودھری نے دلائل دیئے ،علاوہ ازیں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک لبیک کے 19 گرفتار کارکنوں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل

ببھجوانے کاحکم دیدیا ،گزشتہ روز تھانہ گجر سنگھ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جن

ملزموں کو عدالت میں پیش کیا،ان میں نعمان طار ق، عثمان شاہد، محمد ریاض سمیت دیگرشامل

تھے،واضح رہے مجموعی طور پر تحریک لبیک کے 40ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا گیا

،جبکہ تحریک لیبک کے وکلاء نے ان چالیس ملزموں کی ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی

ہے۔

سعد رضوی کی رہائی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply