تحریک لبیک پر پابندی

سعد رضوی کیس ،سپریم کورٹ نے معاملہ ہائیکورٹ کے خصوصی بینچ کو بھیج دیا

Spread the love

سعد رضوی کیس معاملہ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سپریم کورٹ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد

حسین رضوی کی رہائی کے فیصلے کیخلاف حکومت پنجاب کی درخواست کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ

کے خصوصی بینچ کو بھیج دیا۔سپریم کورٹ میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے

فیصلے کے خلاف حکومت پنجاب کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس

مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔حکومت پنجاب کے وکیل نے کہ افسوسناک

واقعے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد جان کی بازی ہارے تاہم ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ

نے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع نہیں کی۔جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ نظر بندی کا

کوئی گزٹ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ حکومتی وکیل نے بتایا کہ گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا

گیا تھا،سعد رضوی کے چچا کے وکیل برہان معظم ملک نے کہا کہ حکومت کے پاس 90 دن کے بعد

نظر بندی کی توسیع کا اختیار نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے معاملہ لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے کہا

کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی جبکہ ہائیکورٹ کا دو رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کے

بعد فیصلہ کرے۔

سعد رضوی کیس معاملہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply