سعد رضوی کی کارکنان سے اپیل، شہبازگِل تحریری بیان سامنے لے آئے

Spread the love

سعد رضوی کارکنان اپیل

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ

شہباز گِل نے ٹوئٹر پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے امیرحافظ محمد سعد رضوی کا

تازہ بیان شیئرکیا ہے۔تحریری بیان میں حافظ سعد رضوی نے اپنی جماعت کی شوریٰ ممبران کے نام

پیغام میں اپیل کی ہےکہ ملکی مفاد اور عوام الناس کی خاطر کوئی غیر قانونی اقدام نہ اٹھایا جائے۔

سعد رضوی نے اپیل کی ہےکہ تمام احتجاجی جلسے اور روڈ بلاک فی الفور ختم کیے جائیں، تمام

کارکنان پرامن طور پر اپنے اپنےگھروں کو واپس چلے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں

سےمکمل تعاون کیا جائے۔انہوں نے اپیل کی ہےکہ مرکز و مسجد رحمت العالمینؐ کے باہر بھی

احتجاج اور دھرنا فی الفور ختم کردیا جائے۔

تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی کا آغاز

حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد تنظیم کے اثاثے

منجمد کرنے کی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک لبیک کے مرکزی

عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی

کے اثاثےمنجمد کیے جانےکی کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997کے تحت کی جا رہی ہے،

کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 ای ای کے تحت کی جا رہی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ

اثاثے منجمد کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک اور صوبائی محکمہ ریوینیو کردار ادا کریں گے، اس کے

علاوہ کالعدم جماعت کے ہدیداروں،کارکنوں کو جاری اسلحہ لائسنسز بھی منسوخ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے مرکزی عہدیدار زمینوں کی خرید و فروخت نا ہی بینک اکاؤنٹس

استعمال کر سکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے وفاقی حکومت

نے چاروں صوبوں کو ہدایات دے دی ہیں۔

سعد رضوی کارکنان اپیل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply