اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف

سعد رضوی رہائی کا معاملہ کابینہ اجلاس میں زیر بحث لائیں گے، شیخ رشید

Spread the love

سعد رضوی رہائی معاملہ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے مدارس کے

منجمند اکاؤنٹس کھولنے کیلئے وزیراعظم نے ہدایت کر دی ہے، مدارس کے اکاونٹس بحال کررہے

ہیں،جو وعدے کالعدم تنظیم سے کئے اس پر پہرہ دیں گے،معاہدے پر میں نے دستخط کئے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ کا لعد م جماعت کیساتھ

مذاکرات اچھے ہوئے ہیں، سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کررہاہوں، کالعدم

جماعت کے مذاکرات میں فورتھ شیڈول ،کیسزاور کالعدم کا معا ملہ چل رہاہے، ابھی بھی مذاکراتی

کمیٹی سے بات چیت ہوئی اور جاری ہے۔ ان کیساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں گے، بات کو ختم

کرنے اور معاملے کو نمٹانے کا حامی ہو ں ، خو ا ہش ہے کہ کا لعدم جماعت کیساتھ معاملات طے

ہوں ، اچھا کیا جو دن کے وقت کنٹینرز ہٹا دیئے،جبکہ کالعدم تنظیم نے ایک سڑک کھول دی ہے

،وزیراعظم عمران خان وطن آرہے ہیں، کالعدم جماعت کے حوالے سے معاملات کابینہ اجلاس میں

زیربحث لائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا ٹی ایل پی سے لڑائی جھگڑانہیں چاہتے، سعدرضوی کے

رہائی کا معاملہ بھی بدھ کو کابینہ میں لیکرجائیں گے، ملک میں مریم نوازسمیت سارے ٹی وی ٹی وی

کھیل رہے ہیں، سعد رضوی کو دیگر کے مقابلے میں معاون پایا، پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا

حق ہے ، جو وعدے کالعدم تنظیم سے کئے اس پر پہرہ دیں گے۔

سعد رضوی رہائی معاملہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply