سعد حسین رضوی گرفتار

تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا

Spread the love

سعد حسین رضوی گرفتار

لاہور(جے ٹی این آ لائن نیوز)تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی کو قانون نافذ کرنے والے

اداروں نے لاہور میں گرفتار کر لیا ہے۔لاہور پولیس کے سربراہ غلام محمد ڈوگر نے خبر رساں

ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعد رضوی کو امن و امان کی صورتحال برقرار

رکھنے کے لیے لاہور سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں

لیکن تحریک لبیک کے کارکنان اور حامیوں کی جانب سے مظاہروں اور دھرنوں کی مذمت کرتے

ہوئے عوام سے املاک کو نقصان نہ پہنچانے اور قانون ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل کی۔سعد رضوی کو

احتیاطی تدابیر طور پر تحویل میں لیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے حکومت کو 20 اپریل کی ڈیڈ لائن دی

تھی۔تحریک لبیک کے مرکزی نائب صدر سید ظہیر الحسن شاہ نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کے

سلسلے میں حکومت پاکستان کے تحریک لبیک سے جو مذاکرات چل رہے تھے، حکومت پاکستان اس

سے مکمل طور پر انحراف کر چکی ہے اور اپنی سابقہ روایات کو بحال کرتے ہوئے غنڈہ گردی پر

اتر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے مرکزی امیر حافظ محمد سعد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اور اپنے تمام کارکنان اور عیدیداروں سے فوری طور پر سڑکوں پر آ کر احتجاجی مظاہرے کر کے

پورے ملک کو جام کرنے کی اپیل کی۔یاد رہے کہ تحریک لبیک نے حکومت کو فرانسیسی سفیر کو

ملک بدر کرنے کے لیے 20 اپریل تک کا وقت دیا تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ملک گیر

مظاہروں اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔تحریک لبیک کی جانب سے ممکنہ مظاہروں کو مدنظر

رکھتے ہوئے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سعید رضوی کو حراست لیا گیا ہے۔

تحریک لبیک کے رہنما خالد اعوان نے کہا کہ کہ حکومت 20 اپریل کو فرانسیسی سفیر کو ملک بدر

کرنے کے وعدے سے مکر گئی ہے اور سعد رضوی کو گرفتار کر لیا ہے۔خالد اعوان نے کہا کہ سعد

رضوی کی گرفتاری کے باوجود وہ اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک

پولیس نے وضاحت نہیں کی کہ سعد رضوی کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔سعد رضوی کی

گرفتاری کے بعد پورے ملک میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے

ملک کے تمام اہم شہروں میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

سعد حسین رضوی گرفتار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply