bait ullah

سعادت عمرہ کیلئے”شوال پیکیج” 25 رمضان المبارک سے ائیرٹکٹ 20 ہزار روپے سستا، مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں ہوٹلز کے ازاں پیکیج بھی متعارف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ)

قومی ائیر لائنز سمیت دیگر فضائی کمپنیوں نے 25 رمضان المبارک سے عمرہ

ٹکٹ 20 ہزار روپے سستے کرنے سمیت عید کے بعد بھی فرزندان توحید کو عمرہ

کی سعادت حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا پیکچ متعارف کر دیا جبکہ

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹل انڈسٹری نے عید کے بعد شوال پیکیج کے

نام سے رعائتی پیکیج متعارف کرا دئیے، خالی حرم کے مزے لینے کے حوالے

سے اہل پاکستان کو شوال عمرہ کی آفرزسعوی ائیر لائنز اور پی آئی اے کی ٹکٹ

جو آج کل 90 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک بھی دستیاب نہیں، 25 رمضان

المبارک سے 75 ہزار روپے میں دستیاب ہو ں گی، ائیر بلیو سمیت گلف اتحاد،

ایمرٹس نے بھی عمرہ ٹکٹ سستے کرنے کا اعلان کیا ہے، 12 شوال تک عمرہ

ویزے لگیں گے ،28 شوال تک عمرہ زائرین سعودی عرب میں قیام کر سکیں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply