سستے گھروں کی تعمیر، 58 ملین ڈالرموصول

Spread the love

پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی کو ورلڈ بینک سے کم خرچ گھروں کی تعمیر کیلئے 5کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے جبکہ مزید 7کروڑ ڈالر ابھی موصول ہونے ہیں۔جون 2018 میں ہاﺅسنگ کے شعبے کے فروغ کیلئے قائم ہونے والی پی ایم آر سی نے اب تک اس کام کے لیے 1.2 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایم آر سی کے چیف ایگزیکٹومدثر ایچ خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہمیں جنرل ہاﺅسنگ کیلئے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ دیگر 7 کروڑ ڈالر ابھی موصول ہونا ہیں اور اس رقم کا استعمال ملک میں کم خرچ گھروں کے فروغ کے لیے کیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے بینکوں سے کم قیمت پر رقم حاصل کی جاتی ہے جبکہ بینکوں کو ہاﺅسنگ کے لیے طے شدہ سود پر رقم دینے کی اجازت ہے۔بینک الفلاح اور عسکری بینک کو پی ایم آر سی سے رقم موصول ہوچکی ہے جبکہ اسلامک بینک سمیت دیگر 2 بینک رقم دینے والوں سے رابطے میں ہیں۔ ہم ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے کم خرچ گھروں کے منصوبے پر مذاکرات کر تے ہوئے اس کے طریق کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم بینکوں کی جانب سے اگلے 6 ماہ میں استعمال کی جائے گی۔ ملک میں ایک کروڑ گھروں کی کمی کے باعث بینکوں اور دیگر سرمایہ کاروں کے پاس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع ہے خصوصی طور پر ایسا شعبہ جو حکومت کی سماجی و معاشی ایجنڈا میں اہم ترجیح ہے۔

Leave a Reply