سری نگر کے شہری نے زمین پر پڑی برف سے کار بنادی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)سری نگر کے شہری نے برفباری کے دوران زمین

پر پڑی برف سے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار بنا کر سب کو حیران کردیا۔

سری نگر کے رہائشی اس باصلاحیت شہری کا نام زبیر احمد ہے جو کاروں کا

مکینک تو نہیں لیکن کاروں کا سامان فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے اور اس

نے اپنے کاروبار کو ہی ذہن میں رکھتے ہوئے زمین پر پڑی برف سے کوئی

انسانی پتلا بنانے کے بجائے کار ہی بناڈالی۔زبیر احمد نے کار پر خوبصورت رنگ

بھی کرے جس سے ان کے فن کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کا رش

لگ گیا، لوگوں نے برف سے بنی کار کے تصاویر بھی لیں جو سوشل میڈیا پر

وائرل ہوگئیں۔زبیر احمد کا کہناہیکہ انہیں بچپن سے ہی برف سے چیزیں بنا نے کا

شوق ہے، وہ کار کے سامان کا بزنس کرتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے کار

بنانے کا ارادہ کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply