69

سری لنکن آرمی چیف کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن آرمی چیف کے امریکہ میں داخلے پر

پابندی عائد کردی گئی ۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے سری لنکن

آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل شویندرا سلوا پر یہ پابندی ملک میں خانہ جنگی کے

دوران ماورائے عدالت قتل و بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد

کرتے ہوئے لگائی ہے ۔ہفتہ کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹوئٹر

پر جاری بیان میں سری لنکن آرمی چیف پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا اورکہا

سری لنکا میں خانہ جنگی کے دوران آرمی چیف شویندرا سلو کو ماورائے عدالت

قتل میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ امریکہ جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف

ورزیوں میں ملوث افراد کیلئے اپنے احتساب کی جدوجہد میں متزلزل نہیں ہوگا ۔

اس سے قبل ایک بیان میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا سری لنکن آرمی چیف کیخلاف

بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کو اقوام متحدہ اور دیگر

اداروں نے قلم بند کرلیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے پابندی

کے بعد سری لنکن آرمی چیف کے اہلخانہ بھی امریکہ میں داخلے کے اہل نہیں

ہوں گے۔دوسری جانب سری لنکن وزارت خارجہ نے امریکی اقدامات پر سخت

اعتراض اٹھایا اور اسے غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر لیا گیا اقدام قرار دیتے ہوئے

واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، آرمی چیف شویندرا

سلوا کیخلا ف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے کوئی ٹھوس

ثبوت نہیں۔

Leave a Reply