سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالئے

Spread the love

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالئے اور اس کو کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 90 رنز کی ضرورت تھی، اس سے قبل سری لنکن باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ٹیل میں ٹم ساؤتھی 68 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلنگ 46 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی سری لنکن باؤلرز کا جم کر سامنا نہ کرسکا، سری لنکا کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرنگا لکمل نے 5 کمارا نے 3 جبکہ پریرا نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سری لنکن باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث 7 کیویز کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ آئی لینڈرز نے پہلے روز میچ ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 ربز بنالئے.

Leave a Reply