سرینگر ، اردو اخبارکے مدیر اعلیٰ کے 26 برس قبل جاری وارنٹ پر گرفتاری

Spread the love

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے بڑے پیمانے پر پڑھے

جانے والے اخبار کے مدیر کو دہائیوں پرانے کیس میں آدھی رات کو چھاپہ مار

گرفتار کرلیا گیا۔ 62 سالہ ایڈیٹر اور روزنامہ اردو اخبار ‘آفاق’ کے مدیر غلام

جیلانی قادری کو پولیس نے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر آدھی رات کو

چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ان کے بھائی محمد معرفت قادری کا کہنا ہے کہ ‘پولیس

نے ہراساں کیا ہے، 1993 کے وارنٹ گرفتار پر آج کیوں عمل کیا گیا، اور صرف

ان ہی کے خلاف کیوں؟’۔غلام جیلانی قادری کو آج عدالت میں پیش کیے جانے پر

ضمانت پر رہا کردیا گیا۔1990 کے کیس کے مطابق غلام جیلانی قادری ان 9

صحافیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کشمیر میں بھارتی حکمرانی کے خلاف

لڑنے والے گروہ کا بیان شائع کیا تھا۔ان کے خلاف 1993 میں وارنٹ گرفتاری

جاری کیے گئے تھے جس پر کبھی عمل در آمد نہیں ہوا۔معرفت قادری کا کہنا تھا

کہ ‘غلام قادر جیلانی نے وارنٹ جاری ہونے کے بعد متعدد بار تھانے کے چکر

لگائے، 2017 میں انہوں نے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے بھی تھانے کا رخ

کیا تھا۔رات دیر ان کی گرفتاری کے حوالے سے سوال کے جواب میں سری نگر

کے پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس دن میں مصروف تھی ۔

Leave a Reply