اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے موقع پر 3جون کی
رخصت لے کر 9 چھٹیاں منانے کا ملازمین کا منصوبہ ناکام بنا دیا، وزارت و
ماتحت اداروں کے ملازمین کو 3 جون کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بڑی تعداد میں افسران و
ملازمین نے 3 جون کی رخصت مانگی ہے، اکثریت کو چھٹی دینے سے مختلف
محکموں کے دفتری امورمتاثر ہونگے، لہٰذا تمام عملہ 3 جون کو اپنی حاضری
یقینی بنائے،وزارت داخلہ کے ہدایت نامہ میں خبردار کیا گیا ہے 3 جون کو غیر حا
ضر ی پر سخت کا ر روائی عمل میں لائی جائیگی۔