پنجاب کا بینہ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری، عثمان بزدار

Spread the love

سرکاری ملازمین تنخواہوں اضافے

لاہو(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس

میں صوبائی کابینہ کا 44واں ا جلاس منعقد ہوا، 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں اہم

فیصلے کئے گئے -پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

دی،جس کے تحت گریڈ 1 سے 19 تک کے صوبائی ملازمین کو25فیصد خصو صی الاؤنس دیا جائے

گا،خصوصی الاؤنس کا اطلاق یکم جون 2021سے ہوگا اور7لاکھ 21ہزار سے زائد ملازمین 25فیصد

خصوصی الاؤنس کے حقدار ہوں گے -کابینہ نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت پہلے

مرحلے میں 7ارب10کروڑ روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی-پروگرام کے تحت پہلے

مرحلے میں ڈیرہ غازی خان ڈویڑن اور ساہیوال ڈویڑن کے شہریو ں کومفت علاج معالجہ کی سہولتیں

ملیں گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پروگرام کے تحت پنجاب کی پوری آبادی کومفت ہیلتھ

کوریج دیں گے- دسمبر تک ہر خاندان کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دیں گے اور اس پروگرام کے تحت 7

لاکھ 20 ہزار روپے تک سالانہ مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

کورونا ویکسین کی خریداری کے عمل کومزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت

ویکسین کی خریداری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تمام ضروری اقدام اٹھائے-کابینہ نے پنجاب بورڈ آف

ریونیو ایکٹ 1957 میں ترمیم کی منظوری دی اوراس ترمیم سے ریونیو سے متعلقہ کیسوں پر نظر

ثانی کی دوسری اپیل کاحق نہیں ہوگااور ریونیو کیسوں کاجلد فیصلہ ممکن ہوسکے گا-کا بینہ نے حالیہ

بارشوں سے ہونے والی اموات اور مالی نقصان کے ازالے کیلئے مالی امداد دینے کی اصولی

منظوری دی-حافظ آباد، ساہیوال، اوکاڑہ،پاکپتن او ردیگر اضلاع میں متاثرین کو فوری طور پرمالی

امداد دی جائے گی-وزیراعلیٰ نے متاثرین کو مالی امدادکی فراہمی جلد سے جلد یقینی بنانے کی ہدایت

کی -صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سٹمپ ایکٹ 1899میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا-پنجاب کابینہ نے

122سال پرانے سٹمپ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی اور اس ترمیم سے بورڈ آف ریونیو کے پاس

پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے آڈٹ کا اختیار ہوگا-فلیٹس،ملٹی سٹوری بلڈنگز کی ملکیت کا ریکارڈ

جمع کیاجا سکے گااورحکومت کو ریونیو ملے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تمام شہروں کے ماسٹر

پلان تیار کرنے کی ہدایت کی اورشہروں کی ماسٹر پلاننگ کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی-

وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پیری اربن ایریا زمیں افورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹس

کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی اصولی منظوری دی گئی-اجلاس

میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل محمد اشرف طاہر کے کنٹریکٹ میں توسیع کی

منظوری دی جبکہ فرانزک سائنس ایجنسی میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے ضروری اقدامات کا

فیصلہ کیاگیا- راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکے عہدے پر میرٹ میں پہلے

نمبر پرآنے والے عمران امین کی تقرری کی با ضابطہ منظوری دی گئی جبکہ راوی اربن ڈویلپمنٹ

اتھارٹی کے نئے ممبران کی نامزدگیوں کی منظوری بھی دی گئی-کابینہ نے پنجاب آرمز رولز

2017ء میں ترمیم کی منظوری دے دی اور اس ترمیم سے اسلحہ لائسنس کی ٹرانسفر اورموڈی

فکیشن کا اختیار اضلاع میں ڈپٹی کمشنرکے پاس ہو گا- اجلاس میں انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن آف

پرائیویٹ وہیکلز (موٹر کار) کے لئے قانونی ترامیم کی منظوری دی گئی-پنجاب گرین ڈویلپمنٹ

پروگرام کے تحت 5سال پرانی پرائیویٹ گاڑیوں کوروڈ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا جبکہ3ویلر

موٹر سائیکل رکشہ کوٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جاسکے گا-اجلاس میں پنجاب

موٹر وہیکلز رولز 1969ء اور پنجاب موٹر وہیکلز ٹرانزیکشن لائسنس رولز 2015 ء میں ترامیم کی

منظوری دی گئی-موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن اور خرید و فروخت کے نظام کو مزید شفاف بنانے کے

لئے بائیو میٹرک سسٹم اور ارجنٹ پروسیسنگ فیس کا نظام متعارف کرایا جائے گا-بائیومیٹرک کی

سہولت ای خدمت سنٹر،نادرا اور موٹر ڈیلرز کے پاس بھی ہوگی اور اس سسٹم سے گاڑیوں کی

رجسٹریشن او رخرید وفروخت کے نظام میں جعلسازی کا خاتمہ ہو گا- کا بینہ نے پنجاب لیٹرز آف ا

یڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن) Succession) سرٹیفکیٹس رولز 2021کی منظوری دی جن کے تحت

وراثتی سر ٹیفکیٹس کے اجراء کو آسان بنایاجائے گا اور ا جراء نادرا سنٹرز سے ہوسکے گا-اجلاس

میں پنجاب ایگریکلچراینڈ میٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے لئے نامزدگیوں اور پنجاب فنانس

ایکٹ 2014ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی اوراس ترمیم سے لگڑری ہاؤسز پر ٹیکس کے نفاذ سے

متعلق شکایات کاازالہ نچلی سطح پر ممکن ہوسکے گا اورمتعلقہ ریجن کے ڈائریکٹرزشکایات سن کر

فیصلہ کرسکیں گے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے پاس اپیل کی جاسکے گی- کابینہ نے سولرپاور

کی نیٹ میٹرنگ پر عملدرآمد کے لئے محکمہ توانائی اور DISCOs کے درمیان مفاہمت کی یادداشت

کے مسودے کی منظوری دی گئی-محکمہ سوشل ویلفیئر کے 222ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے

قواعد وضوابط کے مطابق مزید اقدامات کرنے کی اجازت دے دی-چیئرمین پنجاب زکو?اینڈ عشر

کونسل کے عہدے کے قواعد وضوابط میں ردوبدل کی منظوری دی گئی-کابینہ نے انفراسٹرکچر

ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی کارکردگی کو سراہا اور خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت

کے لئے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کو سروسز دینے کی اجازت دی-اجلاس میں سپریم

کورٹ کے احکامات کے مطابق محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ لائبریرین کو گریڈ 8سے گریڈ11 دینے کی

منظوری دی گئی- چنیوٹ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے محکمہ اوقاف کی اراضی کو

سٹیٹ لینڈ سے تبادلے کی منظوری دی گئی- پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ہاؤسنگ الاٹمنٹ پا لیسی 2021

کی منظوری دی گئی -اس اقدام سے ورکرز کو گھروں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سہولتیں ملیں گی-

اجلاس میں ون ونڈو سیل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی

پرفارمنس آڈٹ رپورٹ برائے سال 2016-17ء کو پنجاب ا سمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی

گئی جبکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹس اور حکومت پنجاب کے اکاؤنٹس کے بارے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان

کی رپورٹس برائے سال 2017-18ء ، 2018-19 ء اور 2019-20ء کو پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے

کی منظوری دی گئی- اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 43 ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی

-اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 57 ویں اجلاس کے فیصلوں کی

توثیق کی گئی- کابینہ کے اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے 56 ویں،57 ویں،

58 ویں اور 59 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی-صوبائی وزراء ،مشیران، معاونین

خصوصی،چیف سیکرٹری اوراعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان

بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر محنت انصر مجیدخان نیازی اوررکن پنجاب اسمبلی اسد

کھوکھر نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،محکمہ محنت کی کارکردگی اور سیاسی

صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پنجا ب حکومت نے ورکرز کی کم ازکم اجرت 20ہزار روپے کر دی ہے-محنت کشوں کے حقوق کے

تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں -صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سوشل سکیورٹی کے

ہسپتالوں میں عام آدمی کا علاج معالجہ ہورہاہے-ماضی کی حکومت نے ورکرز کی فلاح و بہبود پر

کوئی توجہ نہیں دی-اپوزیشن کا ٹولہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہاہے-پی ڈی ایم

سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ پی ڈی ایم اپنے لئے خود خطرہ بنی ہوئی ہے – بند گلی میں

پھنسی ہوئی پی ڈی ایم کیلئے فیس سیونگ بھی مشکل ہو چکی ہے-انہوں نے کہاکہ عوام کی حمایت

سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی – عوامی ترقی کے راستے میں

اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے- لانگ مارچ اور استعفوں کے بعد یہ ٹولہ اب

منتوں پرآچکا ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خان پور کے علاقے ملک آباد میں آگ

لگا کر نوجوان کو قتل کرنے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی

ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا

ہے-اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس

عاشق اعوان نے کہا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 5سال

پرانی پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا اور3ویلر موٹر سائیکل رکشہ

کوٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوری، ڈکیتی اور دیگر

وارداتوں میں موٹربائیک کے استعمال کے پیش نظر موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن اور خرید و فروخت

کے لئے بائیو میٹرک سسٹم اور ارجنٹ پروسیسنگ فیس کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔ کابینہ نے

محکمہ سوشل ویلفیئر میں 222ملازمین کو ریگولر بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کرنے کی

اجازت دی ہے۔اجلاس میں وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کو آسان بنانے کے لئے ا ہم ا قدام کرتے

ہوئے وراثتی سرٹیفکیٹ کا ا جراء نادرا سنٹرز سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے بتایا

کہ کابینہ نے پانی کے ایشو پر پوائنٹ سکورنگ کرنے پر سندھ حکومت کے موقف کو غیرذمہ دارانہ

قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے خلاف میڈیا میں پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ پنجاب سندھ کا حق مار

رہا ہے اور اِرسا معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ہم اس سوچ کی نفی کرتے ہیں۔ پنجاب ہمیشہ

بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کرتا رہا ہے مگر ہم کسی کو اپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ معاون

خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن پریشان ہے کہ جس معیشت کو انہوں نے تباہ کیا حکومت وزیراعظم

عمران خان کی قیادت میں اسے بحال کرنے میں کامیاب کیسے ہو گئی۔ حکومت نے نہ صرف معیشت

کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا بلکہ عوام کو ریلیف دینے کے قابل بنایا۔ پی ڈی ایم کے لوگ مردہ گھوڑے

میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم میں سے ’’پی‘‘ نکل چکی ہے صرف ڈکیت

موومنٹ باقی ہے۔ چچا بھتیجی پہلے ن لیگ بمقا بلہ ش لیگ سے فارغ تو ہو جائیں پھر حکومت کی

پالیسیوں پر تنقید کریں۔ جو گیارہ جماعتیں مل کر اپوزیشن نہیں کر سکیں وہ حکومت کیسے کریں گی؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر اور نذیر چوہان دونوں پی ٹی آئی فیملی کا

حصہ ہیں۔ دونوں افہام و تفہیم سے پارٹی میں بیٹھ کر مسئلے حل کریں نہ کہ میڈیا کی سکرین پر۔ ایک

اور سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر دباؤ صرف عوام

اور ان کی توقعات کا ہے۔ اپوزیشن اپنی بدحالی میں مست ہے وہ ہمیں کیا پریشرائز کرے گی۔ حکومت

اپنی مدت پوری کرے گی اورالیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔

سرکاری ملازمین تنخواہوں اضافے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply