سرکاری خرچ پر ناشتہ

سرکاری خرچ پر ناشتہ کیوں کیا؟ وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کا اعلان

Spread the love

سرکاری خرچ پر ناشتہ

فن لینڈ (جے ٹی این آن لائن نیوز) فن لینڈ کی پولیس نے سرکاری خرچ پر ناشتہ کرنے پر فن لینڈ کی

وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کا اعلان کردیا۔35 سالہ سنا مارین نے سرکاری رہائش گاہ میں قیام کے

دوران اہلخانہ کے ناشتے کے بل کی مد میں عوامی خزانے سے ماہانہ 300 یورو وصول کیے جس پر

انہیں سخت عوامی ردعل کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر بحث میں عوام نے وزیراعظم سے استعفے کا

مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ رقم واپس کریں، استعفی دیں اور گھر جائیں۔اس حوالے سے

وزیراعظم سنا مارین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ان سے پہلے جو شخصیات اس عہدے پر

براجمان رہیں انہیں بھی یہ رقم ملتی تھی۔

یورپی یونین میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کا افتتاح

کئی برسوں کی تیاری کے بعد یورپی یونین کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کام کرنا شروع کر

دیا ۔ لکسمبرگ میں یہ دفتر یورپی یونین کے بجٹ کے استعمال سے متعلقہ ممکنہ جرائم کی چھان

بین اور ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ ان جرائم میں بدعنوانی،

سبسڈی کے لیے دھوکا دہی اور یورپی رقوم کے غلط استعمال جیسے جرائم شامل ہوں گے۔ اس کے

علاوہ یہ یورپی دفتر قومی سرحدوں کے پار سیلز ٹیکس کے فراڈ کا سد باب بھی کرے گا۔ یہ اتھارٹی

اپنے طور پر تحقیقات کر سکتی ہے اور اس کے بعد ملکی سطح پر اپنی چھان بین کے مطابق فرد

جرم عائد کرنے کی مجاز ہو گی۔ یورپی پبلک پراسیکیوٹر کا دفتر میں یونین کے 27 رکن ممالک میں

سے 22 کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اس یورپی ایجنسی کی سربراہ رومانیہ میں انسداد بدعنوانی کے

محکمے کی سابقہ سربراہ لارا کودروتا کوئویسی کو بنایا گیا ہے۔

سرکاری خرچ پر ناشتہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply