0

سرکاری افسروں کی بیواﺅں کو مشکلات

Spread the love

حکومت نے جاں بحق افسران کی بیواﺅں کیلئے مالی امداد کی ادائیگی میں آسانی کی بجائے نئی مشکلات کھڑیں کردیں۔ آفیسر کی بیوہ کو امداد کے اجرا کےلئے سروس بک سے لے کربچوں کے بیان حلفی تک تمام دستاویزات جمع کرانا لازمی قرار، نئے حکم نامے کا مراسلہ تمام صوبائی محکموں کو جاری کردیا، مراسلے کے مطابق آفیسر کی بیوہ کو مالی امداد کےلئے دس نکات پر مبنی دستاویزات فراہم کرنا لازم ہوں گی ۔ دس نکات پر مبنی دستاویزات فراہم نہ کرنے پر بیوہ اور بچوں کی مالی امداد نہیں کی جائے گی۔ دستاویزات میں مرنےوالے آفیسر کی بیوہ کو مرحوم کا برتھ ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس ، بچوں کی تفصیل، انکے بیان حلفی، مرحوم کی سروس بک، آخری تنخواہ کی سلپ اور دیگر دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ دستاویزات محکمے کو جمع کرانے پر ایک سال کا وقت درکار ہوتا ہے جس کےلئے ایک سال تک بیوہ اپنے مرحوم خاوند کی دستاویزات پر کلیئر نس کےلئے دربدر ہوتی رہے گی۔

Leave a Reply