کراچی، ڈاکو کا دوران ڈکیتی دکاندار سے دلچسپ مکالمہ اور عمران خان

سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ

Spread the love

سرکاری افسران کی کارکردگی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) عوامی شکایات کے حل کے لیے وزیراعظم عمران خان نے

ایک اور تاریخی اقدام لیتے ہوئے سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل کے

ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ سرکاری افسران کی اے سی آر میں عوامی شکایات کے ازالے

پر کارکردگی کا درجہ اور نمبر دینے کی تجویز دیدی ۔ وزیراعظم کی ہدایات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو

طریقہ کار وضع کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے ۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے عوام کی شکایات کو حل

کرنا کسی بھی سرکاری افسر کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے شکایات کا

فوری حل اور عوام کا اطمینان سرکاری افسر کی کارکردگی جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔مراسلہ میں

کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کی اے سی آر میں عوامی شکایات کے حل سے متعلق کارکردگی کو

شامل کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے شکایات کا فوری حل اور عوام کا

اطمینان سرکاری افسر کی کارکردگی جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری

افسران کی اے سی آر میں عوامی شکایات کے حل سے متعلق کارکردگی کو شامل کرنے کا طریقہ

کار بنایا جائے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply