سرکاری اراضی کیس،سربراہ بحریہ ٹائون ملک ریاض نیب راولپنڈی میں پیش

Spread the love

قومی احتساب بیورو(نیب)میں سرکاری اراضی تخت پڑی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سربراہ بحریہ ٹاون ملک ر یا ض پیر کو نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے، نیب کے تفتیشی افسران نے ان سے کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی اورانکا بیان ریکارڈ کیا،

ملک ریا ض کے پاس موجود دستاویزی ثبوت وصول کئے اور مزید سوالوں کے جوابات بھی طلب کر لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ بحریہ ٹاو ن ملک ریاض کو دوبارہ جلد طلب کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے بحریہ ٹاون راولپنڈی کو جنگل کی سرکاری زمین الاٹ ہونے کی تحقیقات جاری ہیں،جہاں بحریہ ٹاون راولپنڈی کا فیز سات اور آٹھ بنایا گیا۔ نیب نے تخت پڑی کیس میں پرویز الہٰی اور حسین الہٰی کو بھی طلب کیا تھا ۔خیال رہے گزشتہ سال ملک ریاض کیخلاف زمین پر قبضے سے متعلق مقدمات درج ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر بحریہ ٹاون کو زمین کی اراضی دینے پر عدالت عظمی فیصلہ بھی دے چکی ہے ۔عدالت عظمی نے اپنے ایک فیصلے میں فاریسٹ ریونیو اور سروے آف پاکستان کو حکم صادر کیا تھا وہ اسلام آباد کے قریب تخت پڑی میں جنگلات کی زمین کی از سر نو حد بندی کریں۔
ملک ریاض

Leave a Reply