سرکاری اراضی پر پیکجز مال کی تعمیر، چیف جسٹس نے بڑا جھٹکا دے دیا۔

Spread the love

سرکاری اراضی پر پیکجز مال کی تعمیر، چیف جسٹس نے بڑا جھٹکا دے دیا، تفصیلات کے مطابق از خود نوٹس میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی لیز ابھی منسوخ کر رہا ہوں۔آئندہ لیز اوپن آکشن پر دی جائے گی۔ پیکجز فیکٹری کے مالک بابر علی خود عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پیکجز کی لیز 2015 میں ختم ہو چکی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ لیز ختم ھو گئی ھے تو زمین واپس کیوں نہی لی گئی؟ سپریم کورٹ نے ڈی سی اور بورڈ آف ریونیو کو 20 منٹ میں حاضر ہونے کا حکم دیتے ھوئے پیکجز مال کے وکلاء کو شام پانچ بجے دوبارہ پیش ھونے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply