oh my God jtn-online

“سروگیٹ” عورتوں کا ایسا کاروبار جسے جان کر بھی گِھن آئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بنکاک(جتن آن لائن نیوز) “سروگیٹ”

تھائی لینڈ میں پابندی کے باوجود عورتیں کاروبار کے طور پر اپنے رحم میں کسی اور کا بچہ پالتی ہیں۔ جسے سروگیسی یا سروگیٹ مائیں کہا جاتا ہے- مزید پڑھیں

سروگیسی، مطلب عورت کا اپنی رحم یا کوکھ کرائے پر دینا

گھناؤنے کاروبارمیں ملوث ایسے افراد کیخلاف تھائی پولیس چھاپے مارتی رہتی ہے، ایسے ہی چھاپوں کے دوران تھائی پولیس نے گزشتہ روزنو افراد کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں سابق فوجی حکومت نے سروگیسی ( رحم یا کوکھ کرائے پر دینا) پر 2015ء میں پابندی عائد کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران انہیں آٹھ سروگیٹ مائیں ملیں جن میں سے ایک آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔ پولیس نے کہا ہے کہ چھاپے کے دوران ایک 22 دن کا بچہ اور ایک چار ماہ کی بچی بھی ملی۔ پولیس نے تشویش ظاہر کی ہے کہ 14 دیگر بچوں کو پہلے ہی چین سمگل کیا جا چکا ہے۔

تھائی لینڈ ایسے قبیح کاروبار کا گڑھ

میجر جنرل وراوٹ وٹانانا کھونبنچ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بین الاقوامی سطح پر کیے جانے والا جرم ہے۔ بینکاک میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران تھائی لینڈ کی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ چھاپے ملک کے دو صوبوں پاتمتھانی اور سوکھوتھائی میں کچھ گھروں اور دفاتر پر مارے گئے تھے، جہاں سے ایک چینی جوڑے اور سات مقامی افراد کو گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں سروگیسی کے متعدد کیسز کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہی ہیں اور یہ ملک بین الاقوامی سطح پر سروگیسی کا گڑھ مانا جاتا تھا۔

“سروگیٹ”

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply