tiktok social media aap

پاکستانی مارکیٹ اہم، نئے منصوبے و سرمایہ کاری لائینگے، ٹک ٹاک

Spread the love

سرمایہ کاری ٹک ٹاک

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اہم مارکیٹ ہے جب کہ ٹک ٹاک تک رسائی بحال ہوتے ہی نئے منصوبے اور سرمایہ کاری لائیں گے،

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ٹک ٹاک نے تمام معاملات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایاہے کہ وہ پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر قابل عمل حل نکال رہے ہیں

تاہم آخری بار لگائی گئی پابندی کے وقت انھیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی ،

ٹک ٹاک کمپنی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کاحل نکالنے کے لیے پی ٹی اے کے ساتھ رابطے میں ہیں ہماری جانب سے تعمیل اور فوری جواب کے باوجود، پیشگی اطلاع کے بغیر پابندی لگائی گئی ،

ترجمان نے کہا کہ ایپ کو ہر شخص کے لیے محفوظ اوربہتر بنانے کے لیے ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز ہماری بنیادہیں، گزشتہ 12ماہ کے دوران، پاکستان کے لیے مقامی زبان میں ماڈریشن کی ٹیم پر تین گناہ سے زائد سرمایہ کاری کی ،

ٹک ٹاک کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ہماری ٹیم چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے تاکہ مقامی قوانین اور پلیٹ فارم کی گائیڈ لائنز کے مطابق پاکستان کے لیے غیر مناسب کنٹنٹ کو ایپ سے ہٹایا جا سکے۔

سرمایہ کاری ٹک ٹاک

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply