سرمایہ کاروں کیلئے خوش خبری ، قومی بچت سکیموں پرشرح منافع میں 3فیصد تک اضافہ

Spread the love

محکمہ قومی بچت سکیم کی جانب سے بہبود، پنشن اور شہداءفیملی سرٹیفکیٹ پر منافع 2.14 فیصد بڑھا کر 14.28 فیصدکر دیاگیا،اسپیشل سیونگ سر ٹیفکیٹ کا منافع 2.74 فیصد بڑھ کر 11.57 فیصد ہوگیا جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 2.28 فیصد بڑھا کر 12 فیصد کردیا گیا ہے ۔قومی بچت سکیم کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 2.44 فیصد بڑھاکر 12.47 فیصد کردیا گیا جبکہ سیونگ اکاو¿نٹس پر منافع کی شرح 1.5 فیصد بڑھ کر 8.50 فیصد کردی گئی ہے۔یاد رہے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں 14 ماہ بعد اضافہ گزشہ سال اپریل میں کیا گیا تھا، قومی بچت سکیم پر منافع 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Leave a Reply