لابی یا کاروباری مفاد

سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں فراہم کی جائیں، وزیراعظم

Spread the love

سرمایہ کاروں کو کاروبار

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سرمایہ کاروں کو کاروبار

کرنے کیلئے آسانیاں فراہم کی جائیں،اسوقت ملک معا شی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے،

اس استحکام کو برقرار رکھنے اور تیز تر معاشی ترقی کیلئے سرمایہ کاری اہم ترین جزو ہے۔ وزیر

اعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت سرمایہ کاری اور کاروبار میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے

کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں معاونین خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر شہباز گل،

متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز، چیئرمین نیپرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز بذریعہ

ویڈیولنک، اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ نے اجلاس کو ان تمام

اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو سرمایہ کاری اور کاروبار میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے

اٹھائے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں قوانین میں ترامیم، ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار میں آسانی، دیگر

محکموں سے NOC کے جلدحصول کے طریقہ کار کو آسان بنانا، غیر ضروری اور پرانے ضابطہ

کار میں ترامیم شامل ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ہد ا یت دی کی کہ تمام وفاقی وزارتیں اور

صوبائی حکومتیں سرمایہ کاری کو فروغ دیں اور اس ضمن میں طے شدہ اہداف بروقت مکمل کریں۔

سرمایہ کاروں کو کاروبار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply