ناراض بلوچوں سے مذاکرات

سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو تیزکیا جائے، وزیر اعظم

Spread the love

سرمایہ کاروں کو راغب

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاروں

کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو تیز کریں ، سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کو

بہتر بنائیں ، کاروبار میں آسانی کو یقینی بنائیں ، برآمدات میں تنوع اور درآمدات کے متبادل تلاش

کریں۔وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں معاشی تبدیلی کے لیے بڑے شعبوں میں حکومتی

اصلاحات کا جائزہ لینے کے لئیاقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔وزیر اعظم کو

آگاہ کیا گیا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کی جانب سے اصلاحات کے لیے چودہ (14) ترجیحی شعبوں

کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ اگلے تین سالوں میں جی ڈی پی (GDP) کی شرح نمو کو 6 فیصد اور

جی ڈی پی اور سرمایہ کاری کے تناسبGDP to Investment ratio))کو موجودہ 15 فیصد سے

بڑھا کر 20 فیصد تک لے جایا جا سکے،ان چودہ (14) شعبوں میں مالی استحکام اور پائیدار ترقی ،

مکانات اور تعمیرات ، مالیاتی شعبہ اور قرضوں کا انتظام ، نجکاری ، گھریلو تجارت ، گردشی قرضہ

، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صنعت کاری ، توانائی اور پٹرولیم ، اخراجات ، زراعت ، CPEC ، قیمتوں

کا استحکام ، اور سماجی تحفظ شامل ہیں۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت خاص طور پر

گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو

معیشت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہی ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو

ہدایت کی کہ وہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو تیز کریں ، سرکاری

ملکیتی کاروباری اداروں (SOEs) کو بہتر بنائیں ، کاروبار میں آسانی کو یقینی بنائیں ، برآمدات میں

تنوع اور درآمدات کے متبادل تلاش کریں۔

سرمایہ کاروں کو راغب

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply