پاکستان امریکہ کو کسی طور اڈے نہیں دیگا، کپتان کا دبنگ اعلان بنا ٹاپ ٹرینڈ

سرمایہ کاروں،سیاحوں کیلئے نئی و آسان ویزا پالیسی لا رہے ہیں،عمران خان

Spread the love

وزیراعظم عمران خان سے ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان،وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اور چیئرمین ینگ پریزیڈنٹ آرگنائزیشن پاسکل گرکن نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق ائیر چیف سے ملاقات میں پاکستان ائیر فورس کے پیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا۔ پاسکل گرکن سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،

پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے پرکشش اور وسیع مواقع میسر ہیں، پاکستان میں کاروبار آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کیلئے نئی اور آسان ویزا پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے۔

پاسکل گرکن نے وزیراعظم کو آرگنائزیشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور حکومت کی جانب سے سیاحت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے وضع پالیسی کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن پاسکل گرکن کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کیا ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملاقات میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیاگیا

ملاقات میں ریڈزون میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے تحفظات کے بارے میں بھی تفصیلی بات کی گئی کہ انکوکس طرح دور کیاجاسکتا ہے

وزیراعظم نے پی ایم ہاوس کواسلام آبادنیشنل یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے کام تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کوجلد مکمل کیاجائے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم ہاوس کویونیورسٹی بنانے کا وعدہ ہرصورت پورا کرے گی ۔

Leave a Reply