سرفراز کی جگہ لینے عمرا ن خان یا جاوید میانداد ٹیم میں موجود نہیں:وسیم اکرم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کوہی تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کپتانی جاری رکھنی چاہیئے ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے وسیم اکرم سے پوچھا کہ ان کی شاہد آفریدی کے اس بیان پرکیا رائے ہے جس میں انہو ں نے کہا تھا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑ کر اپنا پورا فوکس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی قیادت پر کرنا چاہیئے ،اس پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ایک ،دو مہینے سے یہی بات سن رہے ہیں لیکن اگر سرفراز احمد نہیں تو کون؟ کوئی مجھے ایک نام بتا دے جو سرفرا ز احمد کی جگہ لے سکتا ہو،پاکستانی ٹیم میں اس وقت کوئی عمران خان یا جاوید میانداد موجود نہیں جو سرفراز احمد کی جگہ لے سکے ،سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہا ہے، جنوبی افریقا کا دورہ صرف پاکستان ہی نہیں ہر ٹیم کے لیے مشکل ہوتا ہے۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف لانے کے لیے ایونٹ شروع ہو رہا ہے، اس میں یونیورسٹی اور مدرسے کے بچے بھی کھیلیں گے، ایونٹ کا مقصد برداشت ہے، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن ہمارے نوجوانوں کو ہار کے بعد برداشت سیکھنا ہے۔یا د رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑ کر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر توجہ دینی چاہیئے ، میں نے پہلے سرفرا ز کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانے کی حمایت کی تھی لیکن اب ورلڈ کپ آرہا ہے ،یہ میری خواہش ہے کہ سرفراز کچھ عرصے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہ کر اپنا پورا فوکس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی جانب رکھے لیکن سرفراز اپنا فیصلہ کرنA9 %2 ے9 %8%زү DB1%98 ی %6%وے B18%DCب %2 ہ8 و %8%یѧ DB9ظک %D3%8%فB28ҧ %BB7%F %AA %9%ر92Bӂ%%D ػے 84A%DC%8%یѱ DA9%B8 %2 % ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply