228

سرفراز احمد کا پسندیدہ اداکار فہد مصطفی اور بڑی خواہش

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(جتن آن لائن فلم رپورٹر) سرفراز احمد فہد مصطفیٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں فہد مصطفی کو ہیرو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: میرے مداح ہی میری اصل کامیابی

اداکار فہد مصطفی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سرفراز احمد کے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سرفراز احمد میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیتے نظر آرہے ہیں۔ میزبان نے سرفراز سے پوچھا اگر آپ کی زندگی پر کبھی کوئی فلم بنے تو آپ کے خیال میں کون سا ہیرو ہے جو فلم میں آپ کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ سرفراز نے کہا مجھے لگتا ہے فہد مصطفی فلم میں میرا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ سابق قومی کپتان سرفراز نے وجہ بتاتے ہوئے کہا فہد مصطفی بہت اچھی اداکاری کرتے ہیں اور بہت پر کشش بھی نظر آتے ہیں۔ فہد مصطفی نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئرکرتے ہوئے لکھا ارے واہ، آپ کا بہت شکریہ، سر آپ نے اس قابل سمجھا۔

سرفراز احمد فہد مصطفیٰ

Leave a Reply