0

سردی عروج پر محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں،برفباری کی پیشگوئی

Spread the love

ملک میں سردی کا راج برقرار ہے، پہاڑوں پر برفباری کے بعد وائٹ کارپٹ بچھا ہے۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں منفی 9 جبکہ اسلام آباد 4، لاہور 5 اور کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ، گلیات اور بٹگرام کے علاقوں میں دو روز بعد بھی راستے نہ کھولے جا سکے۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں آج سے پھر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے مغرب سے بارش برسانے والے سسٹم داخل ہوگیا ہے، رواں ماہ پاکستان بھر میں 4 سے 5 بارش برسانے والے سلسلے داخل ہونے کا امکان ہے اور نئے سلسلوں کے داخل ہونے سے پورے ملک کے طول و عرض میں بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں کے باعث سندھ و بلوچستان کے خشک اور قحط زدہ علاقوں میں بھی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
موسم

Leave a Reply