sui gas (SNGPL)

سردیوں میں گیس صرف کھانا پکانے کیلئے ہی ملے گی، سوئی ناردرن کمپنی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) سردیوں میں گیس بحران

سوئی ناردرن گیس کمپنی ( ایس این ایل جی ) نے کہا ہے کہ شدید سردی میں

قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور موسم سرما میں صرف کھانا پکانے کے لئے

گیس فراہم کی جائے گی۔

=،= یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن کی عفلت و لاپرواہی کی تحقیقات کا حکم
———————————————————————————-

ایس این ایل جی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما میں گیس

کے استعمال میں کئی گنا اضافہ کے باعث ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق بڑھ جاتا

ہے۔ شدید سردی میں SNGPL کو 500 MMCFD تک کی گیس قلت کا سامنا

کرنا پڑ سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے سردیوں میں گیس صرف کھانا بنانے کےلئے

فراہم کی جائے گی۔ گیس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر LNG کی درآمد یقینی

بنائی جا رہی ہے۔ تمام تر کاوشوں کے باوجود موسم سرما میں صنعتی شعبہ

جات کو بھی کچھ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

=،= تھوڑی سمجھ داری سے گیس کی بچت ممکن، ایس این گی پی ایل حکام

گیس کے استعمال میں تھوڑی سمجھ داری سے صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا

ہے، مضر صحت روایتی گیس ہیٹرکی بجائے الیکٹرک ہیٹر کا استعمال، روایتی

گیزر کی بجائے ترجیحی بنیادوں پر سولر یا انسٹنٹ گیزر کا استعمال کیا جائے،

اسی طرح روایتی گیزر کیساتھ سیور کون اور ٹائمر ڈیوائس کا استعمال بھی

لازمی کیا جائے، تاکہ گیس کی بچت ممکن ہو سکے-

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سردیوں میں گیس بحران

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply