115

سرجانی ٹائون کراچی ، مقتولہ ٹیچر کا قاتل طالب علم نکلا

کراچی (سٹاف رپورٹر)سرجانی انوسٹی گیشن پولیس نے دس دن میں اندھے قتل کا

معمہ حل کرلیا۔مقتولہ ٹیوشن ٹیچرکاقاتل اسٹوڈنٹ نکلا۔پولیس کے مطابق پانچ

جنوری کو سیکٹر 36 بی سے خاتون کی گلہ کٹی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔19 سالہ

ملزم محسن سلیم نے اپنی ٹیوشن ٹیچر کوچھریوں کے پے در پے وارکرکے موت

کی نیندسلادیا۔ شاطر کم عمر ملزم نے قتل کرنے کے بعد واقعے کو ڈکیتی کا روپ

دینے کی کوشش کی۔ ملزم محسن سلیم نے قتل کرنے کے بعد مقتولہ کا موبائل اور

پرس بھی چوری کیاتھا۔ ملزم محسن سلیم مقتولہ کا پڑوسی اور ٹیوشن پڑھنے آتا تھا

،پولیس نے 19سالہ ملزم محسن سلیم کو گرفتار کرلیا۔ملزم محسن وقوعہ کے روز

بھی اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ گھر آیا تھا اور چائے پی تھی،واقعے والے دن

یاسمین کا شوہر اور بچے گھر پر نہیں تھے ،ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم

کیا ۔کم عمر ملزم نے یاسمین سے زبردستی کرنے کی کوشش کی تو یاسمین نے

محلے اور اسکی ماں کو بتانے کی دھمکی دی ،بدنامی کے ڈر سے ملزم نے

یاسمین پر حملہ کرکے چھری کے وار سے گلہ کاٹ دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار

کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں