سراج درانی کی گرفتاری جمہوریت کی تذلیل ہے، بختاور بھٹو کا ٹویٹ

Spread the love

بختاور بھٹو زرداری نے سپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کو جمہوریت کی تذلیل قرار دیدیا۔بختاور بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا چیئرمن پی پی، وزیراعلیٰ کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا اب سپیکر کو گرفتار کیا گیا، ای سی ایل پر نام ڈالنا اور سپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کرنا جمہوریت کی تذلیل ہے۔ 27 دسمبر کی تقریر کے بعد چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا، پی ٹی آئی نے پریس کا نفر نس کر کے سندھ پر قبضہ کرنے کے دعوے کئے، کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ پی ٹی آئی ای سی ایل اور ان گرفتایوں سے کیا چاہتی ہے۔

Leave a Reply